ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال سے لاپتہ خاتون بنگلورو میں اپنے منگیتر کے ساتھ پائی گئی

بنٹوال سے لاپتہ خاتون بنگلورو میں اپنے منگیتر کے ساتھ پائی گئی

Wed, 17 Jun 2020 12:23:11    S.O. News Service

منگلورو، 17؍ جون (ایس او نیوز) منگلورو کے بنٹوال سے لاپتہ خاتون بنگلورو میں اپنے منگیتر کے ساتھ پائی گئی ۔واضح  رہے کہ 23 سالہ جیوتی ساکن کمبا کوڈی پیرووائی موضع، 29؍ مئی کو لاپتہ ہوگئی ۔ وہ اپنے دوست کے ساتھ گئی تھی تاہم گھر واپس نہیں ہوئی۔ اس کے والد نے و ٹل پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ جس کے بعد وٹل پولیس اسٹیشن کے ونود کمار ایس کے کی قیادت میں پولیس ٹیم نے اس کی تلاش کی اور اسے اپنے منگیتر کے ساتھ پایا جو بنگلورو میں مراٹھاہلی کے بیلتنگڈی تعلقہ میں پوتھیلا موضع کا ساکن ہے۔


Share: